• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دی کپل شرما شو‘ کی خاتون کامیڈین اسٹار کی شادی کی تقریبات کا آغاز

بھارت کے مقبول ترین کامیڈین پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والی خاتون کامیڈین اسٹار سوگندھا مشرا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

سوگندھا مشرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں سوگندھا مشرا کے ہاتھوں اور پاؤں میں دلکش مہندی لگی ہوئی ہے جبکہ اُنہوں نے اپنی مہندی کی تقریب میں خوب صورت لہنگا زیب تن کیا۔

تصویروں میں سوگندھا مشرا ناصرف خوبصورت بلکہ بےحد خوش بھی نظر آرہی ہیں۔

سوگندھا مشرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’مہندی کی رات۔‘

کامیڈین اسٹار کی پوسٹ پر گوہر خان سمیت دیگر بھارتی فنکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب سوگندھا مشرا کی اس پوسٹ پر اب تک ایک لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ مداحوں کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سوگندھا مشرا نے بھارتی مزاح نگار و اداکار سنکیت بھوسلے سے منگنی کی تھی جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔


سوگندھا مشرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا ’ہمیشہ کا ساتھی۔‘

خیال رہے کہ ’دی کپل شرما شو‘ ناصرف بھارت میں مقبول ہیں بلکہ سرحد کے اِس پار یعنی پاکستان میں بھی اس شو کو خوب مقبولیت ملی ہے۔

اس شو میں پاکستان سے اب تک وسیم اکرم بمعہ اہلیہ شنیرا اکرم، شعیب اختر، راحت فتح علی خان، فواد خان اور شعیب ملک بمعہ اہلیہ ثانیہ مرزا، مومل شیخ سمیت دیگر ممتاز شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔

تازہ ترین