سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے 53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔
ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں 53 ملازمین کو فوری طور پر فارغ کرنے کا حکم دیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے رپورٹ نے تو سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔
عدالتی حکم کے مطابق تعیناتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں۔
عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا کو 15 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔
ہائی کورٹ نے ایف آئی اے ملازمین کی بھرتی کو قانون کے مطابق قرار دیا تھا۔