• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت چار افراد کے قتل کا ملزم احاطہ عدالت سے گرفتار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں زیر سماعت ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت چار افراد کے قتل سے متعلق مقدمے میں نامزد ملزم عبدالرحمن کو احاطہ عدالت سےگرفتار کرلیا گیا ہے۔

عدالت میں ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت چار افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم عبدالرحمن کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں خاتون سمیت چار ٹک ٹاکرز کے قتل میں ملوث ٹک ٹاکر عبدالرحمن کا ایک ویڈیو پر جھگڑا ہوا جس پر رحمٰن  نے فائرنگ کرکے چاروں کو ماردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

 2 فروری کو گارڈن میں فائرنگ سے ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تازہ ترین