• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے متاثر رندھیر کپور کی صحت میں استحکام

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے۔ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافی ہو رہا ہے۔ کورونا کا بڑھتا گراف بتا رہا ہے کہ کووڈ19 کے سبب حالات بے قابو ہو گئے ہیں۔دیگر بولی وڈ سلیبریٹیز کے بعد اب رندھیر کپور کورونا کا شکار بن گئےہیں ۔29 اپریل کو کورونا پازیٹیو رپورٹ آنے کے بعد انہیں ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جمعہ کو رندھیرکپور کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ۔رندھیر کپور کی صحت میں پہلے سے بہتری آئی ہے۔ انہیں آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ کچھ دن اور اداکار اسپتال میں داخل رہیں گے۔رندھیر کپور کے ساتھ ان کے پانچ اسٹاف ممبر بھی کورونا سے متاثر ہیں ۔انہیں بھی علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ای ٹائمز سے بات چیت میں رندھیر کپور نے کہا کہ ڈاکٹرس کو ان کے کچھ اور ٹیسٹ لینے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑا ہے ۔رندھیرکپور نے اس دوران یہ بھی بتایا کہ کرینہ اور کرشمہ نے بھی کورونا ٹیسٹ کروایا تھا اور ان کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ فی الحال پورا خاندان گھر پر کوارنٹائن ہے ۔ اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی صحت ابھی مستحکم ہے۔ رندھیر کپور کی عمر 74 سال ہے۔ای ٹی ٹائمز نے کوکیلا بین امبانی اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سنتوش شیٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ رندھیر کپوکی حالت مستحکم ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں رندھیر کپور اپنے آنجہانی بھائی راجیو کپور کی جائیداد کے معاملے کے حوالے سے خبروں میںتھے۔اداکار راجیو کپور کا دل کا دورہ پڑنے سے 58 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انہوں نے چیمبور کے الیکس اسپتال میں 9فروری کو آخری سانس لی۔ یہ دردناک خبر سنتے ہی ان کے رشتے دار ان کی آخری رسوم کیلئے پہنچے۔رندھیر کپور کیلئے راجیو کپور کا اس طرح چلے جانا بیحد ہی دکھ بھرا ہے۔ کیونکہ انہوں نے سات ماہ پہلے ہی ایک اور بھائی رشی کپور کو کھویا ہے۔ بھائی رشی کپور کا گزشتہ سال تیس اپریل کو انتقال ہو گیا تھا وہ کینسر سے متاثر تھے اور ممبئی کے اسپتال میں رشی کپور نے آخری سانس لی تھی۔

تازہ ترین