• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پی ٹی آئی کی تبدیلی سے اکتا چکے ہیں،الحاج ہاشم خان

پشاور( جنگ نیوز )قومی وطن پارٹی کے صوبائی وائس چیئرمین و سابق صوبائی وزیر الحاج محمد ہاشم خان نے کہا ہے کہ غریب عوام پی ٹی آئی کی دور حکومت میں تاریخی مہنگائی و بے روزگاری کی دلدل میں پھنس چکے ہیں اور ان کاجینا محال ہو چکا ہے ایک بیان میں انھوں نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہوشربا مہنگائی کے تلے دبا کر ان کو تبدیلی ،روزگار اور نئے پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا پی ٹی آئی کی حکومت اپنی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت عوام کا اعتماد ہو چکی ہے کیونکہ انھوں نے نہ اپنے انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنایا اورنہ ہی عوام کی صحیح نمائندگی کا حق اداکیا جبکہ ہر نعرے اور وعدے پر یوٹرن لے کر غریب عوام اور باالخصوص نوجوان طبقہ کو مکمل طور پر مایوس کیا۔ انھوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اب نظام کی تبدیلی سے مکر چکے ہیں جس سے ان کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہواجاری تناظر میں حکومت کی کوئی کارکردگی نظر نہیں آرہی ہے جس سے عوام میں پائی جانے والی مایوسی میں مزید اضافہ ہو رہا ہےگورنر اور وزیراعظم ہائوس کویونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے کے دعوے کرنے والوں نے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کیلئے ترسا دیااوران پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کی صورت میں مزید بوجھ ڈال کران سے جینے کا حق چھین لیا۔انھوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کی تبدیلی سے اکتا چکے ہیں اور وہ ایسی تبدیلی چاہتے ہیں کہ جس میں انھیں بنیادی ضروریات کی اشیاء ارزاں نرخوں کے ساتھ ساتھ روزگارکے مواقع میسر ہوں ۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی ایک جمہوری اور عوام کی ترجمان پارٹی ہے اور حکومت کے ہر غلط کام کو عوام کے سامنے لاکر ان کے حقوق کیلئے جدوجہد کرے گی ۔
تازہ ترین