• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید سے قبل لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ میں مرغی مہنگی

عید کی آمد آمد ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن بھی نافد کر دیا گیا ہے تاہم اس موقع پر دکانداروں اور فارمرز کی ملی بھگت سے ملک کے بڑے شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا ترین ہو گیا ہے۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 400 روپے کلو سے بڑھ گیا، ٹولنٹن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 407 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ مرغی تھوک میں 273 اور پرچون میں 281 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دکانداروں نے شکوہ کیا ہے کہ فارم سے مرغی مہنگی مل رہی ہے، مرغی کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 412 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، زندہ مرغی کی قیمت 285 روپے فی کلو ہو گئی۔

فیصل آباد کی مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 450 روپے سے بڑھ کر 470 روپے ہو گئی۔


کوئٹہ میں 2 روز میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

وادی میں بکرے کا گوشت سرکاری نرخ 1100 روپے فی کلو کی بجائے 1200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ گائے کا گوشت سرکاری نرخ 580 روپے کی بجائے 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

تازہ ترین