کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں الکیشن کمیشن نے پی پی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق قادر مندوخیل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد 909 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے۔
ای سی پی کے مطابق تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 15ہزار 656 ووٹ لے کامیاب ہوئے۔
تاہم اب ای سی پی کی جانب سے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 14 ہزار 747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔