• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولومون: چھوٹے بچے کے برابر ایک کلو وزنی مینڈک دیکھ کر سب حیران


اتنا بڑا مینڈک کبھی دیکھا ہے؟ جزیرہ سولومون کے ایک گاؤں میں چھوٹے بچے کے برابر ایک کلو وزنی مینڈک دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

خیال رہے کہ دنیا میں سب سے بڑے ایک فٹ سے زیادہ اور تین کلو سے زیادہ وزنی مینڈک وسطی افریقا کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔

ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ جنگل میں اکثر مخصوص جنگلی جانور کا شکار کرتے ہیں، تاہم اب کے بار انھیں پہلی مرتبہ اتنا بڑا مینڈک دکھائی دیا۔

جمی نے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں آیا کہ میں یہ کیا دیکھ رہا ہوں، یہ میری زندگی میں آج تک کا دیکھا گیا سب سے بڑا مینڈک ہے۔ 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس مینڈک کا حجم اتنا ہی بڑا ہے جتنا کہ انسان کا ایک چھوٹا بچہ۔ 

تازہ ترین