اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر گولہ باری کی ہے، جس سے تین بچے شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے بیت حانون میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اس سے قبل اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں پر بم باری کی تھی۔
فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم نہ رکے، مسجد اقصی کے احاطے میں نہتے لوگوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تین سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
جمعے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔