• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت نے عیدالفطر کے پہلے دن سے ملک میں نافذ جزوی کرفیو اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کویت کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے البتہ میڈیکل اسٹور، کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے مراکز، ریسٹورنٹ، قہوہ خانے اور مینٹیننس سروسز پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔


کویتی حکومت کے ترجمان کے مطابق سینما ہاؤس اور تھیٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ہوٹلز اور قہوہ خانوں میں ٹیبل سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین