• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیب بٹ نے کنگنارناوت کو جھاڑ پلادی

پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ کی جانب سے بھارتی منہ پھٹ، متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو اسرائیلی بربریت کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنائی گئی ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلا ف زہر اُگلا گیا تھا۔

کنگنا رناوت نے تمام مسلمانوں کو دہشت قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی بھی حمایت کی اور اسرائیل کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والا ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا تھا۔

کنگنا رناوت کی اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے منیب بٹ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک نوٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’یہ نوٹ دماغی بیمار کنگنا کے لیے ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ’اب مودی، بھارتی شدت پسند جماعت آر ایس ایس اور بھارتی دیگر شدت پسند جماعتیں ہمیں دہشت گردی پر بھاشن دے رہے ہیں جو کہ خود اصل میں دہشت گرد ہیں اور مسلمانوں اور اسلام کے خلاف انتشار پھیلا رہے ہیں۔‘

منیب بٹ کا مزید کہا تھا کہ ’انہیں اس بات کی حیرانی ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے کنگنا کوویڈ19 کی صورتحال سے بھارت کی توجہ ہٹانے اور مسلمانوں کے خلاف بولنے کے لیے کتنے پیسے دیئے گئے ہوں گے، مودی حکومت کورونا وائرس کی صورتحال قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔‘

منیب بٹ نے اپنے نوٹ میں کنگنا پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اسلام مذہب مختلف نہیں بلکہ اسلام ایک ہی ہے، حضرت محمد ﷺ کا اسلا م جس میں دہشت گردی تو دور کی بات جنگ میں بھی بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو مارنے کی سخت ممانعت کی گئی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’حتیٰ کے ہمارے پیارے نبی ﷺ کی جانب سے درختوں کو کاٹنے اور پانی روکنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔‘

منیب بٹ کا اپنی اسٹوری کے آخر میں کہنا تھاکنگنا رناوت کی جانب سے یہ سب صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے کہا گیا ہے، یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے کے بعد کنگنا رناوت دماغی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔‘

تازہ ترین