• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اس سال کیلئے عیدی کے ریٹس بتادیے کہ کس رشتہ دار کو کس حساب سے عیدی دی جانی چاہیے۔

نعمان اعجاز اکثر و بیشتر دلچسپ و مزاحیہ پوسٹس سے سب کے دل جیت لیتے ہیں تاہم اس عید پر بھی انہوں نے عیدی کے ریٹس بتا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کی اور عیدی کی ایک فہرست مداحوں کو بتائی۔


نعمان اعجاز نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس برس اس لحاظ سے عیدی دیں، منگیتر کو 5 ہزار، بیوی کو 500، بیٹی کو 500 بیٹے کو 300، سالی کو ہزار روپے دینے ہیں لیکن اگر ضد کرے تو اس میں پانچ سو کا اضافہ کردیا جائے۔‘

اپنی فہرست میں انہوں نے بتایا کہ ’سالہ 200 ضد کرے تو صرف 20 روپے اور، بھانجا بھانجی بھتیجا بھتیجی کو 500 روپر عیدی دی جائے، داماد اگر نیا ہے تو 2 ہزار عیدی دی جائے اگر پرانا ہے تو صرف دعائیں دی جائیں۔‘

نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’بہو اگر نئی ہے تو اسے ہزار روپے عیدی دہ جائے لیکن اگر بہو پرانی ہے تو اس سے ناراض ہو کر پیسے بچائے جائیں۔‘

انہوں نے عیدی کے ریٹ کے ساتھ ہی سب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین