• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کا دوسرا دن: تگڑے ناشتے کے بعد لذیز کھانے


میٹھی عید کے دوسرے روز تگڑے ناشتے کے بعد دوپہر میں لذیز کھانے تیار کیے گئے، خواتین نے کچن کا رخ کیا۔

بچوں اور بڑوں کی فرمائشیں دن بھر جاری رہیں، صبح کے اوقات میں کراچی، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں ناشتے کی دکانوں پر رش رہا۔ شہری ناشتہ گھروں کو لے کر گئے۔

کراچی میں شہریوں نے گاڑیوں میں بیٹھ کر بھی گرما گرم پوریوں کے مزے لیے، اس دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نظر نہیں آیا۔


دوسری طرف بچے بھی خوب سج دھج کر تیار ہیں تو سیلفی کے شوقین پابندی کے باوجود تفریحی مقامات کا رخ کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو عید پر سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے سمندر جانے والے تمام راستے جبکہ تفریحی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین