• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے ناپاک عزائم سے دنیا کا امن متاثر ہو سکتا ہے،پنجاب بار کونسل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب بار کونسل کی ہیومن رائٹس کمیٹی نے معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی منافقانہ خاموشی کی شدید مذمت کی ہے، کمیٹی کی چیئرپرسن رشدہ لودھی سمیت دیگر ممبران رانا ابرار احمد خان، ظہیر احمد چیمہ، اسد محمود عباسی ، رانا ضمیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ملک کے طور پر سامنے آیا ہے جس کے ناپاک عزائم سے پوری دنیا کا امن متاثر ہو سکتا ہے، اسرائیل نے نہتے فلسطینی بچوں، خواتین اور بزرگوں پر مظالم ڈھائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے چیمپئن عالمی اداروں اور ریاستوں کی مجرمانہ خاموشی نہ صرف مسلمانوں میں محرومی اور اضطراب کا باعث ہے بلکہ عالمی امن کیلئے بھی نہایت خطرناک ہے۔اس وقت اقوام عالم بالخصوص مسلمان حکمرانوں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے تاکہ عالم اسلام متحد ہو کر اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے ٹھوس اقوام کرے اور انہیں یہودیوں کے ظلم سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات دلوائے۔
تازہ ترین