کوئٹہ (خ ن)ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے ابراہیم بلوچ کی ہدایت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں ناقص اور ملاوٹی خوراک کے تدارک کیلئے جاری کارروائیوں کے دوران آواران سٹی میں تین مراکز پر جرمانے عائد کر دیئے گئے۔ بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شہر میں موجود کھانے پینے کے مراکز کے معائنہ کیا ،اس دوران تین دکانوں پر پان پراگ گٹکا غیر معیاری و ممنوعہ ایکسپائرڈ خشک دودھ پیکٹ مصالحہ جات کسٹرڈ پاوڈر،جیلی،ایرانی دہی بسکٹس کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا۔مزید برآں معائنے کے دوران فوڈ اتھارٹی حکام نے اشیاء کے معیار کی بہتری ، صفائی کے مناسب انتظامات اور کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق مراکز مالکان و ورکرز کو خصوصی ہدایات بھی دیں ۔اس ضمن میں مراکز مالکان کو خبردار کیا گیا کہ بی ایف اے معائنہ ٹیم کے آئندہ دورےمیں ناقص و پابندی لگی اشیاء کی فروخت و حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے مراکز کے خلاف مزید سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانے اور دکانیں سیل کی جائیں گی۔