• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی پسندیدہ ٹک ٹاکر جنت مرزا ہیں۔

پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پی ایس ایل کھلاڑیوں سے ’معروف شخصیات پہچانیے‘ کا ایک مختصر گیم کھیلا گیاجس میں کھلاڑیوں نے اداکار احد رضا میر، ٹک ٹاکر جنت مرزا، جام صفدر، سحر کامران، کو پہچاننے کا ٹاسک ملا ۔


کچھ کھلاڑی تو ان معروف شخصیات کو پہچاننے میں کامیاب رہے ، زیادہ تر کرکٹرز نے ٹک ٹاک اسٹار جام صفدر اور جنت مرزا کو پہچان لیا جبکہ احد رضا میر کو بھی ان کے ڈرامے عہد وفا کی وجہ سے پہچاننے میں کامیاب رہے تاہم سحر کامران کو پہچاننے میں تمام ہی لوگ ناکام رہے۔

ان شخصیات کو پہچاننے کے چیلنج میں نسیم شاہ نے یہ انکشاف کردیا کہ جنت مرزا ان کی پسندیدہ ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔

تازہ ترین