سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کیلئے اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئے۔
چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے مگر انہوں نے ایم پی اے کے طور پر حلف نہیں اٹھایا تھا۔
انہوں نے گزشتہ روز حلقہ کے ووٹرز ،سپورٹرز اور عمائدین کی مشاورت کے بعد حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا اور فیصلے سے باضابطہ طور پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا تھا۔
چوہدری نثار علی خان نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا جس میں اپنےحوالے سے پھیلانے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئےکہاکہ موقف نہیں بدلا، حلقے کے عوام کیلئے آج حلف اٹھا رہا ہوں پچھلے چند دنوں سے میرے پنجاب اسمبلی کے حلف اٹھانے کے حوالے سے مختلف خبریں اور کہانیاں گردش کرتی رہیں۔
چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اس بارے میں نہ تو کوئی بیان دیا اور نہ ہی میرے کسی سیکرٹری یا ترجمان نے اس پر لب کشائی کی مگر اس کے باجود کہانیاں بنتی رہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، خاص طور پر جب عام انتخابات میں ڈیڑھ دو سال باقی ہیں۔