• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہیں نہ ملنے پرمیٹرو عملہ کی ہڑتال ،بس سروس معطل

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ایک بار پھر تنخواہیں نہ ملنے پرمیٹرو بس سروس کے عملہ نے ہڑتال کرکے جڑواں شہروں کے درمیان بس سروس معطل کردی جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑا۔میٹرو ذرائع کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پیر کو صبح چھ بجے سے ہی سروس معطل کردی گئی جو چار بجے کے قریب بحال ہوئی۔ٹکٹنگ کے عملہ کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔میٹرو ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے مالی معاملات میں اتنی رکاوٹیں پیدا کردی ہیں کہ اگلے تین ماہ بعد پھر احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میٹرو سٹاف پرائیویٹ کمپنی ان باکس کے ملازم ہیں اور ان کے تقریبا70ملین روپے بنتے ہیں جبکہ ہم صرف35ملین روپے ادا کرپارہے ہیں جس کے باعث تنخواہوں کا مسئلہ بن رہا ہے۔ حکومت سالانہ صرف200ملین روپے سبسڈی دے رہی ہے۔ دوسری طرف کرایہ بھی بیس کی جگہ تیس روپے کیا جاچکا ہے لیکن مالی مسائل مستقل طور پرحل کرنے کیلئے حکومت کی مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان باکس کمپنی کو بھی وارننگ دی گئی ہے کہ آئندہ بس سروس معطل نہ ہو۔ادھر مسافروں کا کہنا ہے تنخواہوں کے نام پر ہر تین ماہ بعد احتجاج کے باعث سروس بند کردی جاتی ہے۔
تازہ ترین