• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے 140 ممالک کی سیر کی خواہش گولڈن پاسپورٹ سے ممکن

دنیا کے 140سے زائد ممالک کے 4 سو سے زائد مقامات کی سیر کی خواہش رکھنے والوں کے خوابوں کو اب گولڈن پاسپورٹ کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گولڈن پاسپورٹ آپ کو سمندر میں کروز پر رہنے کی سہولت میسر کریگا مگر یہ سہولت سستے داموں دستیاب نہیں ہوگی۔

ہوریزون اینڈلس ایک نوتشکیل شدہ سی ایٹ ریزیڈنٹ پروگرام ہے جس کے تحت تمام مہمانوں کو کروز جہازوں کے بیڑے پر زندگی کا بھر پور لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔

یہ تقریباً 75ہزار پاﺅنڈ سے پیکیج شروع کریگا، گولڈ پاسپورٹ رکھنے والے مہمان چار سو سے زائد مقامات کی سیر کر سکیں گے جبکہ ایک سفر کے دوران تین سے ساڑھے تین سال تک مسلسل سفر ایک سے دوسرے مقام تک جاری رہے گا زیادہ تر بندرگاہوں کے دورے دو سے تین دن کے درمیان ہوں گے جس سے مہمانوں کو ہر منزل کو تلاش کرنے کے لیے کافی وقت ملے گا۔

پاسپورٹ ہولڈر مہمانوں کو کھانے پینے‘ کپڑے دھونے‘ ہاﺅس کیپنگ‘ تفریح‘ انٹرنیٹ اور دیگر ضروری اشیاء کی سہولت بھی دی جائیگی۔ 

سروسز چارجز لاگو ہونگے مگر ٹکٹ ہولڈرز پوشیدہ فیس اور پورٹ ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے‘ سالانہ ایک بار مفت طبی معائنے کے بھی حقدار ہونگے، پروگرام کے پیکیج عمر کے لحاظ سے طے کیے جائینگے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید