• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک، پاکستان اسٹاک کے ڈیٹ کاؤنٹر کا مارکیٹ میکر بن گیا


نیشنل بینک پاکستان اسٹاک کے ڈیٹ کاونٹر کا مارکیٹ میکر بن گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر دستخط کے بعد روایتی بیل گونگ بجایا گیا۔

چیف ایگزیکیٹیوپاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان کا کہنا ہے کہ  بینکس کی شمولیت ڈیٹ کاؤنٹر کا کام بڑھائے گا،اعتماد سے ڈیٹ کاونٹر کی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

 صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کا کہنا ہے کہ کراچی نیشنل بینک نے ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دی ہے، ایزی پیسہ رقم منتقلی سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پلاسٹک منی کی ڈیجیٹلائزیشن پر بڑے پیمانے پر کام کررہے ہیں، بینک نے اے ٹی ایم کا اجراء بند کردیا۔

تازہ ترین