• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رام پور انڈیا کی ایک برادری کی شادی کا دعوت نامہ ،جو 1951ء کے زمانے کا ہے۔ اردو املا کی اغلاط اس دعوت نامے کا حسن ہیں ۔ " سروع اللہ کے نام سے, جس نے یہ دن دکھلایا، ہمارے پیارے بھائی نسیر عرف پیٹ جلے اور سرسوں بھابھی کے بڑے لمڈے بسارت نسیر عرف بچھو میاں کا بیاہ، بھائی متین میاں عرف جلے کٹے اور انگارن بھابھی کی لمڈیا نگینہ بی عرف منی ناگن سے تے پایا ہے۔ 

برات جمعرات کی سباہ فجر کی نماج کے باد بھائی پیٹ جلے کے گھر سے نکلے گی اور حجرت سیخ ہرے بھرے ساہب کی درگاہ سے سلام کر کے دوپہر سے پے لے بھائی جلے کٹے کی ڈیوڑھی چڑے گی۔ ساری برادری کو تار روٹی کی داوت ہے۔ بھائی جلے کٹے لمڈیا کی سادی کی خوسی میں اپنا بیل کاٹ کر کھلاریا ہے۔ مریجوں اور بڈھوں کے لیے بکری کا گوس بھی ہے۔ دولے کی سلامی سوا روپے رکھی ہے۔ برادری والے بھی سلامی لاویں جو ایک آنے سے کم نہ ہو۔ اپنی عجت کی بات ہے۔ جو برادری والے نا آویں اور اینٹھ جاویں وے دو روٹی جیادہ کھاویں اپنے گھر میں۔ہم بھی نا جاویں گے ان کے بیاہ میت میں۔۔۔۔ بھول نہ جانا تار روٹی کھانے آنا۔"

(دھاگا گلی، بنیا محلہ، رام پور)

تازہ ترین