• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی کا ویزہ نہ ملنے والے کھلاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ابوظبی کا ویزا نہ ملنے والے کھلاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بھی ویزہ ملنے کے منتظر ہیں جبکہ ان کے علاوہ ملتان سلطانز کے آصف آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے عمر امین کو بھی ویزے کا اجرا نہیں ہوا۔ 

ملتان سلطانز میں آصف آفریدی کو آخری لمحات میں شاہد آفریدی کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

اسی طرح عمر امین کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈرافٹ کے بعد اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر محمد موسیٰ بھی ویزہ ملنے کے منتظر ہیں۔ 

لاہور قلندرز کے زید عالم اور ذیشان اشرف کو بھی ویزا کا اجرا نہیں ہوا ہے۔ 

دیر سے ویزہ ملنے والوں کو علیحدہ چارٹر طیارے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) لے جایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز جنوبی افریقہ میں ہیں اور ان کا بھی ابوظبی پہنچنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ 

پشاور زلمی کے 3 کھلاڑی اور 2 مینجمنٹ اراکین کو بھی ویزوں کا انتظار ہے۔ 

پشاور زلمی کے جن کھلاڑیوں کو ویزا کا اجرا نہیں ہوا ہے ان میں ابرار احمد، عمران رندھاوا اور عمران خان شامل ہیں۔ 

اسی طرح کراچی کنگز کے نوجوان پلیئر محمد حارث بھی ابوظبی کے ویزے سے محروم ہیں۔

تازہ ترین