وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہنا ہے کہ 19 سال سے لے کر سب کے لیے ویکسین کا سلسلہ شروع کردیا ہے، ویکسین لگنے کے بعد اگر دوبارہ کورونا ہوتا ہے تو اس کی شدت کم ہوتی ہے۔
لاہور میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے ٹیچرز کے لیے ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسین کا سلسلہ دو ماہ سے چل رہا ہے،صوبے کے 35 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے ۔
یاسمین راشد نے بتایا کہ یومیہ ڈیڑھ لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف ہے، کوشش ہے اسکول کھلنے سے قبل صوبے کے تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل ہوجائے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کا توڑ ایس او پیز پر عمل کرنا اور ویکسین لگوانا ہے۔