ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی دستے کے شیف ڈی مشن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے نائب صدر بریگیڈیئر ظہیر اختر ہوں گے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اس سال جولائی میں جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک گیمز کے لیے پاکستانی دستے کے شیف ڈی مشن کا اعلان کیا۔
ایسوسی ایشن کے نائب صدر بریگیڈیئر ظہر اختر پاکستانی دستے کے سربراہ ہوں گے۔
پی او اے کے سیکریٹری خالد محمود کے مطابق ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کی ہدایت پر شیف ڈی مشن کی سربراہی میں پہلا اجلاس ہوا۔
اس اجلاس میں تمام ضروری معاملات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، خالد محمود کے مطابق اجلاس میں کوویڈ پروٹوکولز کو سختی سے یقینی بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔