لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے سپریم کورٹ کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا وعدہ پورا نہ کر کے سنگین وعدہ خلافی کی ہے۔ بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ میں انہوں نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے نہ صرف آرٹیکل 370 کی نام نہاد منسوخی کو برقرار نہیں رکھا بلکہ نریندر مودی حکومت کی 5 اگست 2019 کی کارروائی کو غیر آئینی اور ناقابلِ قبول قرار دیا تھا۔