• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکوڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا نے جون کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق یکم جون سے ایل پی جی کی نئی قیمت 141 روپے 29 پیسے فی کلو ہوگی۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 94 روپے 89 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 1 ہزار 667 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کےمطابق مئی کےلیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1 ہزار 572 روپے 40 پیسے تھی، یوں ایل پی جی 8 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

تازہ ترین