وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زید النیہان سےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
وزیر اعظم اور ولی عہد نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید استحکام دینے اور متنوع بنانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے کثیرالجہتی تعاون کو سراہا، وزیراعظم نے افغان فریقین کی سیاسی حل کی طرف پیش رفت کی اہمیت پرزور دیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ذمہ دارانہ انخلا کی طرف پیش رفت کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے کورونا ویکسین کی تیاری میں تعاون بڑھانے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔