ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان کے شوہر مفتی انس کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔گزشتہ روز ثنا خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ کی اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے شوہر مفتی انس اسپتال میں موجود تھے جہاں انہیں ڈرپ لگ رہی تھی۔ثنا خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مفتی انس کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔سابقہ بولی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹر نے مفتی انس کے تمام ضروری ٹیسٹ کرلیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مفتی انس کو ملٹی وٹامنز دیے گئے اور ڈرپ بھی لگائی گئی ہے کیونکہ یہ سب ان کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ثنا خان نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے شوہر ڈرپ لگنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوکر آگئے ہیں۔