• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئی میں کورونا سندھ کے 380 افراد کی جان لے گیا


محکمہ صحت سندھ کے حکام نے بتایا ہے کہ صوبے میں یکم مئی سے 30 مئی تک 31 ہزار 630 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے اور 380 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق سندھ میں مئی کے 30 روز میں 4 لاکھ 14 ہزار 820 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

صوبے کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یکم سے 30 مئی تک 1 لاکھ 40 ہزار 370 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 17 ہزار 233 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حیدرآباد میں یکم سے 30 مئی تک 35 ہزار 411 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 139 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

یکم سے 30 مئی تک سندھ کے دیگر اضلاع کے 2 لاکھ 39 ہزار 39 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 9 ہزار 750 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

تازہ ترین