• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا کے۔الیکٹرک کو مزید 400 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے کے۔الیکٹرک کو مزید چار سو میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے۔الیکٹرک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے حوالے سے شہری مزید تنگ و پریشان ہوئے تو وفاق انتہائی اقدام کرسکتا ہے۔

کراچی میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سےملاقات کی۔

ملاقات میں سیکریٹری توانائی اور وفاقی سیکریٹری فنانس بھی موجود تھے۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کے۔ای کراچی کو بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنائے، بجلی کے حوالے سے شہری مزید تنگ و پریشان ہوئے تو وفاق انتہائی اقدام کرسکتا ہے۔

وفاقی حکومت نے کے۔الیکٹرک کو مزید 400 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کو دس روز میں بجلی کی فراہمی سے متعلق معاملات درست کرنے کی ہدیات کی۔

تازہ ترین