سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عوام سے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔
اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام سے اپیل کرتے ہوئےلکھا ہے کہ ’براہ کرم، ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ زندگی معمول پر آسکے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ویکیسن لگوائیں اور سب کے صحتیاب ہونے میں مدد کریں۔‘
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 923 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 4 ہزار 380 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 4 فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہو چکی ہے۔