خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔
چیف ٹریفک آفیسر پشاور عباس مجید خان مروت کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ناردرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے پر 7 افراد سے موٹر سائیکلیں ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کر دی گئی ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر پشاور عباس مجید خان مروت نے مزید بتایا کہ ون ویلنگ کرنے والوں سے موٹر سائیکلیں دفعہ 523/550 کے تحت ضبط کی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زیرِ حراست لیئے گئے بچوں کے والدین سے تحریری ضمانت لے لی گئی ہے۔