• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی بحال کروادی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی گرڈ اسٹیشن میں زبردستی گھس گئے۔

صوبائی حکومت کے ایم پی اے فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں لوگوں کے ہمراہ گھس کر بجلی بحال کروادی۔

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے حلقے کے پریشان عوام کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پہنچے۔


وہ عوام کے ہمراہ زبردستی گرڈ اسٹیشن میں گھسے، گرڈ اسٹیشن کی انتظامیہ پی ٹی آئی ایم پی اے کو سرکاری تنصیبات میں زبردستی گھسنے سے روکنے میں ناکام رہی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی ایم پی اے نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ بجلی محکمے کے حکام لوڈشیڈنگ کے بجائے بجلی چوری پر ایکشن کیوں نہیں لیتے؟

تازہ ترین