• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال، تجارتی خسارہ 30.56 فیصد، برآمدات 22 ارب 56 کروڑ ڈالر

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)رواں مالی سال کے 11ماہ ( جولائی تا مئی ) کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 30.56فیصد کیساتھ 27 ارب 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔

پاکستان کی گیارہ ماہ میں برآمدات 22 ارب 56 کروڑ ڈالر رہی جبکہ درآمد ات 50 ارب 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالررہی،مئی میں درآمدات میں اپریل کے 0.74 فیصد اور گزشتہ مئی کے مقابلے میں 85.47فیصد اضافہ ہوا۔ 

پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں پاکستان کی برآمدات میں 25.46فیصد کمی ہوئی ،مئی میں ایک ارب 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، اپریل میں 2 ارب 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر برآمدات تھیں جبکہ گزشتہ برس مئی کے مقابلے میں برآمدات میں 18.4فیص اضافہ ہوا۔

مئی 2021 میں درآمدات میں اپریل کے 0.74 فیصد اور گزشتہ مئی کے مقابلے میں 85.47فیصد اضافہ ہوا، مئی 2021 میں 5 ارب 29 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئی اپریل میں 5 ارب 26 کروڑ ڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔

تازہ ترین