• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلامیں پانی کی سطح بلند ہونے پر پن بجلی کی پیداوار میں بہتری، واپڈا

واپڈا ترجمان کا کہنا ہےکہ تربیلا میں پانی کی سطح بلند ہونے پر پن بجلی کی پیداوار میں بہتری آنے لگی ہے، تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن کے 2 مزید یونٹس سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے، تربیلا سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی میں 672میگا واٹ کا اضافہ ہوگیا۔

ترجمان واپڈا کےمطابق تربیلا سےاس وقت 2 ہزار 30 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہےجبکہ واپڈا کے پن بجلی گھر نیشنل گرڈ کو 5 ہزار 264 میگاواٹ بجلی مہیا کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پیک آورز میں پن بجلی کی پیداوار میں مزیداضافہ ہو جائے گا اور پیک آورز کے دوران پن بجلی کی پیداوار تقریباً 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ جائےگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی تھی اور مشینری کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا،

ذرائع کے مطابق تربیلا سے ہی 4 ہزار میگاواٹ سے زائد پیداوار میں کمی کا سامنا تھا۔

تازہ ترین