• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو موثر بنانے کیلئے حقِ نظرثانی کا بل آرڈیننس 2020 منظور


قومی اسمبلی میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو موثر بنانے کے لیے حق نظرثانی کا بل آرڈیننس 2020 منظور کرلیا۔

اس قانون سازی کے ذریعے قومی اسمبلی سے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے فیصلے پر نظرثانی ممکن بنائی جائے گی۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے پیش کردہ بل کو قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

فروغ نسیم نے بل کے حوالے سے ایوان میں کہا کہ یہ وہ قانون ہے جو اپوزیشن کو مل کر پاس کرنا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے آج بھارتی مقاصد پورے کرنے کی کوشش کی۔

اُن کا کہنا تھاکہ عالمی عدالت انصاف نے واضح طور پر اپیل کا قانون لانے کا کہا، اگر ہم یہ قانون نہیں لائیں گے تو بھارت سلامتی کونسل میں چلاجاتا۔

فروغ نسیم نے یہ بھی کہا کہ یہ بل پاس نہ ہوتا تو بھارت یو این جاتا اور عالمی عدالت انصاف میں توہین کا مقدمہ درج کراتا، پاکستان کے مفاد میں اپوزیشن کو ملکر اس قانون کو منظور کرانا چاہیے تھا۔

آج اسمبلی اجلاس کےد وران اسٹیٹ بینک پاکستان ( ایس بی پی ) بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل 2020ء اور کاروباری تعمیر نو کمپنیات ترمیمی بل 2021ء بھی کثرت رائے سے منظور کئے گئے۔

تازہ ترین