• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی نے آج 21 قوانین منظور کرکے پارلیمانی ریکارڈ قائم کردیا

قومی اسمبلی نے آج 21 قوانین منظور کرکے پارلیمانی ریکارڈ قائم کردیا، قواعد کو معطل کرکے قانون سازی عمل میں لائی گئی۔

اپوزیشن نے بارہا بل پیش کرنے کے 72 گھنٹے بعد منظور کرنے کے قانون پر عمل کی درخواست کی۔

بل میں کیا ہے ایوان میں کسی کو نہیں معلوم پڑھنے کا وقت دیا جائے، اپوزیشن کی درخواست مسترد کردی گئی۔

 کورم کی بار بار نشاندہی کے بعد اپوزیشن اجلاس سے واک آؤٹ کر گئی، حکومت نے اپنے اراکین کو بڑی تعداد میں اجلاس میں موجود رہنے کی ہدایت کر رکھی تھی۔

اپوزیشن کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی گئی۔

تازہ ترین