• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارنے والے شخص کو چار ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تھپڑ مارنے والے شخص نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ حرکت جذبات میں سردز ہوئی کیونکہ وہ میکرون کی صدارت سے مایوس ہوچکا ہے۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے تھپڑ مارنے والے شخص نے کہا کہ وہ میکرون کی صدارت سے مایوس ہوگیا ہے اور پبلک مقام پر ان کا نظر آنا اسے ناگوار گزرا جس کی وجہ سے اس نے صدر کو تھپڑ مارا۔

واضح رہے کہ پیرس متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھنے والے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر ویلانس شہر میں ایک نوجوان نے زوردار تھپڑ رسید کردیا تھا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور سیکورٹی اداروں نے فوری طور پر2افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں ایک تھپڑ مارنے والا شخص تھا جبکہ دوسرا مشتبہ شخص واقعے کی ویڈیو بنارہا تھااور مبینہ طور پر تھپڑ مارنے والے شخص کا ساتھی تھا۔

پولیس نے واقعے کے بعد دونوں افراد کے گھروں کی تلاشی لی تھی، جس میں سے ویڈیو بنانے والےشخص کے گھر سے اسلحہ اور جرمنی کے سابق حکمران ایڈولف ہٹلر کی آپ بیتی میری جدوجہدبرآمد ہوئی تھی۔

تازہ ترین