کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔
ملزم صغیر احمد صدیقی 2009 سے 2016 تک یونٹ انچارج رہا، ملزم پولیس موبائل پر حملوں میں ملوث تھا۔
ملزم نے لانڈھی 6 نمبر میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس موبائل پر حملہ کیا، حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔
ملزم نے 2014 میں بھی لانڈھی میں پولیس موبائل پر حملہ کیا، حملے میں 4 افسران اور اہلکار شہید اور زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس موبائل پر حملہ رئیس ماما کی ہدایت پر کیا۔