• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار


پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار ہے، جبکہ لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 323 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 247 کا نتیجہ مثبت آیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی درالخلافہ لاہور میں 1 ہزار 504 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 85 مثبت پائے گئے۔

پنجاب کے اسپتالوں میں 199 جبکہ لاہور کے اسپتالوں میں 78 کورونا وائرس کے مریض آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 21 اور لاہورمیں 4 مریض جاں بحق ہوئے۔

تازہ ترین