• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی بجٹ 630 ارب سے 900 ارب کرنے کی تجویز


اسلام آباد (اے پی پی)ترقیاتی بجٹ 630ارب سے 900ارب کرنے کی تجویز، وزیر خزانہ کاکہناہےکہ ترقیاتی بجٹ میں 40فیصد اضافہ کیا، فنانس ڈویژن کیلئے 123ارب،کابینہ ڈویژن کیلئے46ارب مختص کئے ہیں۔

وزیرخزانہ نے اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ بجٹ ترقیاتی ہے، یہ ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، میں اس وجہ سے یہ بات کہہ رہا ہوں کیونکہ ہم ترقیاتی بجٹ کو 630 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے کر رہے ہیں، ترقیاتی بجٹ میں یہ تقریباً 40 فیصد کا اضافہ ہے۔

دوسری جانب آئندہ مالی سال2021-2022کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 900ارب روپے رکھے گئے ہیں جس کے چیدہ چیدہ نکات یہ ہیں، ایوی ایشن ڈویژن کے لیے 3558.200 ملین روپے، سرمایہ کاری بورڈ کے لیے 80ملین روپے ،کابینہ ڈویژن کیلئے46155ملین روپے ،موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لیے 14327ملین روپے، کامرس ڈویژن کے لیے 1613.500ملین روپے ،میونیکیشن ڈویژن کے لیے 451.322ملین روپے،ڈیفنس ڈویژن کے لیے 1977.635 ملین روپے،دفاعی پیداوار ڈویژن کے لیے 1745ملین روپے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 800ملین روپے ،وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 9700 ملین روپے ،فنانس ڈویژن کیلئے 123131.004ملین روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 42450ملین روپے، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 24211.511ملین روپے، انسانی حقوق ڈویژن 279.200ملین روپے، صنعت و پیداوار ڈویژن 2916.082 ملین روپے، انفارمیشن براڈکاسٹنگ ڈویژن 1899.683ملین روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کام ڈویژن 9361.056ملین روپے، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 3734.736ملین روپے، داخلہ ڈویژن 21048.715ملین روپے،کشمیر آفیئرز اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن 69959.903ملین روپے،لاء جسٹس ڈویژن 6027.351ملین روپے، میری ٹائم آفیئرز ڈویژن 4461.911ملین روپے ،نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن 489.393 ملین روپے، نیشنل فوڈ سیکورٹی ریسرچ ڈویژن 12017.280ملین روپے،وزارت صحت کیلئے 21722.506ملین روپے،قومی تاریخی ورثہ ڈویژن 125.926ملین روپے،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن 27000 ملین روپے،پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی 200 ملین روپے، پلاننگ کمیشن کیلئے 19245.527ملین روپے،پٹرولیم ڈویژن 3249.540ملین روپے، سماجی تحفظ اور تخفیف غربت پروگرام کیلئے 598.910ملین روپے،ریلوے ڈویژن کیلئے 30025.590ملین روپے، بین المذاہب ہم آہنگی ڈویژن 493.849ملین روپے،ریونیو ڈویژن کیلئے 4025.067ملین روپے،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن 8341 ملین روپے،سپارکو کیلئے 7368.864 ملین روپے،واٹر ریسورس ڈویژن کیلئے 103472.692ملین روپے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 113750ملین روپے،این ٹی ڈی سی /پیپکو کیلئے 69485.047ملین روپے،وی جی ایف کیلئے 61500ملین روپے،ایس ڈی جیز سپلیمنٹری فنڈز کیلئے 22000ملین روپے،ووڈ۔19 اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 5000 ملین روپے ہے۔

تازہ ترین