• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ وارث خان پولیس نے 14 سالہ لڑکی کے اغواء میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مغویہ کوبازیاب کرالیا۔ پولیس کو متاثرہ لڑکی کے والد نے درخواست دی تھی کہ پڑوسی محمد نعمان نے اس کی 14 سالہ بیٹی کو بہلا پھسلا کر اغواء کرلیا، جس پر ایس ایچ ا ووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے بازیاب کرائی گئی لڑکی کواسکے والدین کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین