• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں آئے ہوئے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے شہریوں کے لیے خوش خبری ہے کہ آج سے پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور موسلا دھار بارش کے باعث آزاد کشمیر، جہلم، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بعض مقامات پر طغیانی اور نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی اور اولے بھی پڑے، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے بارش اور تیز ہوا کی وجہ سے کئی علاقوں میں درخت گر گئے۔

لاہور میں صبح سویرے تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس سے جھلسا دینے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

گوجرانوالہ میں صبح سویرے آندھی کے بعد بارش سے موسم تو خوش گوار ہو گیا ہے لیکن متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شکر گڑھ، سیالکوٹ، سوات سمیت مختلف شہروں میں بھی بادل جم کر برسے۔

بارکھان اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

کراچی کے بعض علاقوں میں بھی رات گئے بوندا باندی ہوئی۔

تازہ ترین