• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے 21ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ زلمی نے سلطانز کو جیت کے لئے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور صہیب مقصود نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 16 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرلیا۔

محمد رضوان ناقابل شکست رہے جنہوں نے 56 گیندوں پر 82 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

صہیب مقصود نے 31 گیندوں پر 61 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عرفان اور محمد عمران نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنائے تھے۔

زلمی کی جانب سے سب سے نمایاں کھلاڑی شرفین ردرفورڈ رہے جنہوں نے 40 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے سب سے کامیاب بولر شاہنواز ڈاھانی رہے، فاسٹ بولر نے 4 اوورز میں 31 رنز کے عوض زلمی کے 4 شکار کئے۔ جبکہ بلیسنگ مزارابانی نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین