• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کافیصلہ متوقع


فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)  کا ورچوئیل اجلاس آج سے 25 جون تک پیرس میں ہو گا، جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کے بارے میں  بھی فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان اے پی جی کے 27 میں سے 26 نکات پر عملددرآمد کر چکا ہے۔

فرانس اور بھارت، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے مخالف ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا یا نکالنا سیاسی فیصلہ ہے۔

اگر میرٹ پر دیکھا جائے بہت سے ایسے ممالک ہیں جس کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کی صورتحال پاکستان سے کسی بھی طور پر بہتر نہیں لیکن ان ملکوں کو گرے لسٹ میں نہیں ڈالا گیا۔

تازہ ترین