• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا کے پھیلاو میں کمی، آج چالیس مریض سامنے آئے، محکمہ صحت

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ صوبے میں یہ شرح 5.7 فیصد جبکہ کوئٹہ شہر میں دو فیصد ہوگئی۔

صوبے میں40 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ متعدد مریض صحت یاب ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے میں 690 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ان ٹیسٹ کے نتیجے میں 40 مثبت کیسز سامنے آئے۔

سب سے زیادہ 16 مثبت کیسز ضلع کیچ سے رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 5.7 فیصد ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا کے 644 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں13مثبت کیسز سامنے آئے۔

کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 2 فیصد رہی، محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں صوبے کے صرف 9 اضلاع میں کورونا ٹیسٹ ہوسکے، جبکہ 24 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

تازہ ترین