• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان اعجاز نے انسان کو سمجھنے کا آسان طریقہ بتادیا

معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے انسان کو جاننے اور سمجھنے کے لیے ایک آسان سا طریقہ بتا دیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اپنا ایک منفرد مقام رکھنے والے اداکار نعمان اعجاز نے ایک بہت ہی آسان طریقہ بتایا ہے جس سے کسی بھی انسان کے بارے میں با آسانی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ درحقیقت کیسے مزاج کا مالک ہے یا کہاں سے تعلق رکھتا ہے۔

نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک کتاب پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہر انسان اپنی زبان کے پیچھے چھپا ہوا ہے، اگر آپ اسے سمجھنا چاہتے ہیں تو اسے بولنے دیں۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’اس کی زبان آپ کو اس کا خون اور خاندان بتائے گی۔‘

نعمان اعجاز کی اس دلچسپ پوسٹ کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کر کے مداحوں کے دل جیتتے نظر آتے ہیں۔

اس سے قبل نعمان اعجاز نے ایسے افراد جو کہ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ لوگ اُنہیں اچھا کہیں، انہیں ایک منفرد مشورہ دیا تھاکہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو اچھا کہیں تو آپ اپنا نام (اچھا ) رکھ لیں کیوں کہ اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

تازہ ترین