• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پولیس سائیکل اسکواڈ متعارف


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس سائیکل اسکواڈ متعارف کرادیا گیا ہے۔

سائیکلوں پر سوار خواتین اور مرد پولیس اہلکار شہر میں چھوٹے موٹے جرائم اور مسائل دور کرنے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

پولیس سائیکل اسکواڈ شہریوں کے لیے کس قدر مددگار ہے؟ پارک میں کھیلتے کسی بچے کو کوئی مسئلہ ہو، کسی نے غلط پارکنگ کردی ہو، حادثہ ہو یا معمولی جھگڑا۔

ایسے بہت سے مسائل کا حل اب پولیس سائیکل اسکواڈ کے پاس ہے، خواتین اور مرد پولیس اہلکاروں پر مشتمل یہ سائیکل اسکواڈ اس وقت اسلام آباد کے بعض سیکٹرز میں کام کر رہا ہے۔

پولیس سائیکل اسکواڈ کو باقاعدہ تربیت بھی دی گئی ہے، یہ اسکواڈ شام 5 سے رات 8 بجے تک فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے اس اسکواڈ کا دائرہ کار جلد پورے اسلام آباد تک بڑھایا جائے گا۔

پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی، اس سلوگن پر پولیس سائیکل اسکواڈ کے ذریعے کافی حد تک عمل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

تازہ ترین