• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف نے کتنا بڑا موقع گنوا دیا خان بننے کا، سلمان خان

ممبئی(آئی ا ین پی) بولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف نے کترینہ خان بننے کا بڑا موقع گنوا دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک شادی کی تقریب میں بولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف مدعو تھے۔

سلمان خان اسٹیج پر موجود تھے کہ اسی دوران گلوکار میکا سنگھ کا گانا چکنی چمیلی بجا جس پر فلم اگنی پتھ میں کترینہ کیف نے رقص کیا تھا۔سلو میاں نے گانا بجتے ہی اداکارہ کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کترینہ، پھر سلمان خان نے وقفہ لیا اور آگے کہا کیف، اداکار نے ایک بار پھر وقفہ لے کر کہا کپور ۔

اس کے بعد سلمان خان نے اداکارہ پر طنزا کہا کہ کتنا بڑا موقع گنوا دیا خان بننے کا۔سلمان خان کی اس بات پر تقریب میں موجود لوگوں نے زوردار قہقہے لگائے۔

تازہ ترین