• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کی بنیادی چیزوں پر پہلے کام کیا جائے، محمد یوسف

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بیٹسمینوں کی بنیادی چیزوں پر پہلے کام کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سخت گرم موسم میں بھی کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں بہت محنت کی، سب کھلاڑی مثبت انداز میں سیکھنے کے لیے کیمپ میں آئے۔

سابق کرکٹر نے بتایا کہ گراؤنڈ کے علاوہ کھلاڑیوں کے ساتھ کمیونیکشن کے سیشنز بھی کئے۔

محمد یوسف نے کہا کہ اسد شفیق تجربہ کار کھلاڑی ہیں ان کے ساتھ بھی کام کیا ہے،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بنیادی چیزوں پر پہلے کام کیا جائے۔

تازہ ترین